ممبئی(آئی این پی )ممبئی سے پرواز کرنے والی انڈیگو فلائٹ کو مہاراشٹر کے چکلتھانہ ایئرپورٹ پر اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی جب دوران پرواز ایک بزرگ خاتون ہلاک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ وارانسی جا رہا تھا جب اس کی مہاراشٹر میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ مسافر خاتون کی شناخت مرزا پور سے تعلق رکھنے والی 89سالہ سشیلا دیوی کے طور پر ہوئی جن کی 6اپریل کو ممبئی سے اڑنے والی پرواز 6E-5028 کے اڑان بھرنے کے فورا بعد طبیعت خراب ہونے لگی تھی۔