پشاور انڈر-21 گیمز کیلئے خواتین آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلزآج ہونگے

 ٹرائلز دن 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہیں گے:سارہ خان
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) پشاور انڈر-21 گیمز کے لئے خواتین آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز آج سے پشاور سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہونگے۔ خیبرپختونخوا آرچری ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری سارہ خان نے بتایا کہ ٹرائلز دن 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہیں گے اور ٹرائلز میں یکم جنوری 2026 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔ منتخب ٹیم آئندہ ماہ 23 سے 26 نومبر تک پشاور میں کھیلی جانے والی انڈر-21 گیمز میں شرکت کرے گی۔