سپریم کورٹ ، آج سے شروع ہونے والے عدالتی

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں سات بینچز مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ بینچز کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحیی خان آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن،بینچ نمبر دو جسٹس منیب اختر اور جسٹس عرفان سعادت ، بینچ نمبر تین جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ملک شہزاد احمد،بینچ نمبر چار جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی ،بینچ نمبر پانچ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شکیل احمد،بینچ نمبر چھ جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب جبکہ بینچ نمبر سات جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہے۔