سپریم کورٹ آئینی بینچ نے سپرٹیکس کیس میں تمام عدالتی فیصلوں کی سمری آج طلب کرلی

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ آئینی بنچ نے سپرٹیکس کیس میں تمام عدالتی فیصلوں کی سمری آج منگل کوطلب کرلی ،عدالت کوبتایاگیاتھاکہ لاہورہائی کورٹ کافیصلہ چیلنج نہیں کیاگیاجبکہ اسلام آبادہائی کورٹ میں دونوں سیکشنزکافیصلہ ہوچکاہے ،پیر کوسپریم کورٹ آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی