ایف آئی اے نے امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر طاہر اور رب نواز کو حراست میں لیا
ملزموں نے جعلسازی سے 12شہریوں کو امریکا بھجوانے کی کوشش کی تھی:ترجمان
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے و یزا فراڈ اورانسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پرکارروائی کی ،دونوں ملزموں طاہر شہباز اور رب نواز کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، انہوں نے جعلسازی سے 12شہریوں کو امریکا بھجوانے کی کوشش کی تھی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزموں کے دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جار ی ہیں۔