مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے اشتہاری سمیت 2 ملزم گرفتار

لاہور (خصوص رپورٹ ) ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی کارروائیاں، مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔گرفتار ملزمان میں محمد نواز اور محمد شاہد شامل، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائیوں میں لاہور اور شیخو پورہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ورک ویزوں کا جھانسہ دیکر مجموعی طور پر 7 لاکھ 77 ہزار روپے ہتھیائے۔ ملزم محمد نواز ایف آئی اے لاہور کو سال 2025 سے مطلوب تھا، ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔