غیرقانونی کاروبار کرنے والے مافیا نے چھاپہ مارنے والی ٹیم پر تشدد اور فائرنگ،ڈیلرز کے خلاف مقدمہ درج
لاہور(خصوصی رپورٹ)غیر قانونی وائلڈ لائف گودڑی،برڈ مارکیٹ، کبوتر منڈی ملتان پر چھاپے مارے اور سینکڑوں نایاب جانور اور پرندے بر آمد کئے گئے۔گودڑی مارکیٹ سے بر آمد پرندوں میں را طوطے، چکور، مور، فیزنٹ شامل ہیں۔کبوتر منڈی میں پرندوں اور جنگلی جانوروں سے بھرے 8 ٹرک بھی تحویل میں لیے گئے۔ غیرقانونی کاروبار کرنے والے مافیا نے چھاپہ مارنے والی ٹیم پر تشدد اور فائرنگ کی گئی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مسلح مزاحمت کرنے والے 8 ملزمان گرفتار کر لیا اور 40 سے زائد دکانیں سیل کر دی گئیں۔ گودڑی مارکیٹ میں فائرنگ کرنے والے دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ غیر قانونی برڈ ڈیلرز کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ ترمیمی بل2025 کے تحت کارروائی کی گئی اور مزاحمت کرنے والے تمام 8 ملزمان بھی گرفتارکیا گیا۔ نئے وائلڈ لائف قانون کے تحت غیر قانونی کاروبار ناقابل ضمانت جرم ہے جس پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہے۔