لاہور(کرائم رپورٹر)موسم سرما کی چھٹیاں ختم، لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری و نجی سکو ل آج کھل گئے ،سکولوں میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوگا۔ وزیر تعلیم سکندر حیات نے واضح کیاہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 19جنوری سے کھل جائیں گے،موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔صوبے میں موسم سرما کی چھٹیوں کا آغازگزشتہ ماہ 20 دسمبر سے ہوا تھا اور شیڈول کے مطابق تعلیمی ادارے 12جنوری کو کھلنا تھے، تاہم شدید سردی کی وجہ سے حکومت نے تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔ تعلیمی ادارے نئے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے۔ صوبائی انتظامیہ نے والدین اور طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ سکول کھلنے کے بعد بروقت حاضری یقینی بنائیں اور موسم کی سختی کے دوران حفاظتی اقدامات اپنائیں۔اعلامیہ کے مطابق سکولوں کے اوقات کار 45:8سے 30:01 تک ہوں گے۔