یہ فیصلہ "جرائم کی لہر" کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے،امریکی صدر
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 800 نیشنل گارڈ اہلکار تعینات کرتے ہوئے شہر کی میٹروپولیٹن پولیس کا کنٹرول براہِ راست وفاقی حکومت کے تحت لے لیا۔ یہ اقدام مقامی منتخب قیادت کو نظرانداز کرتے ہوئے کیا گیا، جسے امریکی سیاست میں غیر معمولی اور متنازع قد م قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ "جرائم کی لہر" کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، حالانکہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال سے شہر میں جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 2023 میں جرائم میں اضافہ ہوا تھا لیکن 2024 میں 35 فیصد اور 2025 کے پہلے سات ماہ میں مزید 26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ڈیموکریٹک میئر موریل بازر اور دیگر رہنماں نے ٹرمپ کے دعوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور غیر ضروری اقدام قرار دیا۔ شہر کے اٹارنی جنرل برائن شواب نے کہا کہ تمام قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے