لاہور(نیٹ نیوز)سابق وزیراعظم، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے نواسے اور پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوت ولیمہ کی تقریب ہوئی۔ دعوت ولیمہ کی تقریب شریف فارمز جاتی امرا رائے ونڈ میں ہوئی جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت وفاقی و صوبائی وزرا اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔