کراچی، گل پلازہ آتشزدگی کے پیش نظر عوام کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن قائم


کراچی(آئی این پی )کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں آتشزدگی کے پیش نظر عوام کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی۔اس حوالے سے ڈی سی ساتھ جاوید نبی کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات یا گمشدگی کی اطلاع ڈی سی ساتھ کو دی جائے، اطلاعات 03135048048، 02199206372 اور 02199205625 پر دی جاسکتی ہے۔جاوید نبی کا کہنا ہے کہ واقعے میں گمشدہ افراد سے متعلق معلومات بھی انہی نمبرز پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہیں۔دوسری جانب ڈی آئی جی ساتھ نے کہا کہ عوام کی سہولت ورہنمائی کے لیے ساتھ زون پولیس نے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے، شہری ہیلپ لائن 02199205670، 02199201196 اور 02199205691 سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔