پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش ایک اور ماہ کے لیے بڑھا دی

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش ایک اور ماہ کے لیے بڑھا دی

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک اور ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

 پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹم (NOTAM) کے مطابق، بھارتی ملٹری اور سول رجسٹرڈ تمام طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 23 مارچ تک بند رہے گی۔اس پابندی کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز اور فوجی طیاروں دونوں پر ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کے لیے 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی تھی، اور اب اس توسیع کے بعد یہ پابندی مزید ایک ماہ کے لیے جاری رہے گی۔