رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ

پشاور(نیٹ نیوز)رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر  آنے اور  آج پہلے روزے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس مولانا عبدالخبیر ا?زاد کی زیر صدارت پشاور میں ہوا۔اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں، جہاں سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو بھیجی گئیں۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے طول و عرض سے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر ا?نے کی کئی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں  آج 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔بعد ازاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر ا?نے کا اعلان کیا۔ابتدا میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ اور اسلام آباد سے چاند دیکھنے کی 21 شہادتیں موصول ہوئیں۔