فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی طالبہ فریجہ آبائی گاؤں آزاد کشمیرمیں سپرد خاک، کالج میں طالبہ کے انتقال پر سوگ کی فضا رہی
یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دیں، امتحانات اور پریکٹیکل منسوخ ، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)خودکشی کرنیوالی طالبہ ڈپریشن کا شکار تھی،چھت سے گر کرطالبہ کی موت کے بعدفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دیں۔فاطمہ جناح یونیورسٹی آج سے 24 فروری تک تعلیمی سرگرمیوں کے لیے بند رہے گی۔فاطمہ جناح یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے تمام امتحانات اور پریکٹیکل بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں امتحانات اور پریکٹیکل کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کی خودکشی،پولیس نے ضروری کارروائی کہ بعدمیت ورثا کے حوالے کر دی۔اس موقع پر یونیورسٹی میں سوگ کاماحول رہا جبکہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج و یونیورسٹی کو 24فروری تک تمام سرگرمیوں کیلئے بند کرتے ان دنوں میں ہونے والے تمام امتحانات بھی منسوخ کر دیئے جو دوبارہ نئے شیڈول پر لیے جائیں گے ،متوفیہ فریجہ ایم بی بی ایس فائنل ائیر کی طالبہ تھی اور فائنل امتحانات دے رہی تھی پولیس نے واقعہ کو اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہوئے کارروائی کو مزید کسی تحقیقات تک روک دیا تاہم متوفیہ کہ موبائل سمیت لیپ ٹاپ اور کئی چیزوں کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ وائس چانسلر ایف جے ایم یو اور وائس چانسلر کے ای ایم یو کی فارنزک ڈیپارٹمنٹ کیوائس چانسلرز اور فیکلٹی کی غمزدہ خاندان سے تعزیت کی اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی طالبہ کی میت آبائی گاؤں آزاد کشمیر بھجوا دیا جسے سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا جہاں یونیورسٹی اور کالج کا عملہ بھی ہمراہ آبائی گاؤں روانہ ہوا فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں طالبہ کے انتقال پر سوگ کی فضا رہی جبکہ ہاسٹل انتظامیہ نے تمام طالبہ کو ہاسٹل چھت اور ٹریس پر کھڑے ہونے روک دیا ہے۔