طالبہ کا کا فائنل ایئر کا دوسرا پیپر 19 فروری کو ہونا ہے، ایک پیپر پہلے ہو چکاتھا
فریحہ کا تعلق کشمیر سے تھا اور وہ اس وقت اپنے والد کے ساتھ لاہور میں رہائش پذیر تھی
فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کی ایم بی بی ایس کلاسز ایک ہفتے کیلئے معطل کر دی گئیں
لاہور(آئی این پی ) فاطمہ جناح میڈیکل کالج یونیورسٹی کے ہاسٹل کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی 22 سالہ فریحہ کے بارے میںپولیس کی جانب سے ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ طالبہ چھ ماہ سے کافی زیادہ ڈپریشن کا شکار رہتی تھی، اس کا فائنل ایئر کا دوسرا پیپر 19 فروری کو ہونا ہے، ایک پیپر ہو چکا ہے اور دوسرے پیپر کی تیاری کر رہی تھی۔فریحہ کا تعلق کشمیر سے تھا اور وہ اس وقت اپنے والد کے ساتھ لاہور میں رہائش پذیر تھی۔۔دوسری جانب واقعے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جسے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت پنجاب کو بھی واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ذمہ داران کے تعین کے لیے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ادھر فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کی ایم بی بی ایس کلاسز ایک ہفتے کیلئے معطل کر دی گئیں، ایف جے ایم سی کی انڈر گریجویٹ کلاسز 18 سے 24 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے