درخواست پر وفاق سمیت متعلقہ اداروں کو جواب کے لیے نوٹس جاری کر دئیے
اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کے 43 افسران و ملازمین کی مستقلی سے متعلق درخواست پر وفاق سمیت متعلقہ اداروں کو جواب کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔جسٹس محمد اعظم خان نے درخواست گزاروں کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت کے بعد وفاقی حکومت، ایف آئی اے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )، فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور وفاقی وزارت قانون کو ہدایت کی کہ پیراوائز کمنٹس عدالت میں جمع کرائے جائیں اور ان کی نقول درخواست گزاروں کو بھی فراہم کی جائیں۔درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کنٹریکٹ ختم کرنے کے احکامات جاری کرنے سے روکے اور پٹیشن کے حتمی فیصلے تک تنخواہوں اور دیگر مراعات کی ادائیگی جاری رکھنے کا حکم دے، استدعا کی گئی کہ متعلقہ آسامیوں کو خالی قرار دے کر دوبارہ ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی سے روکا جائے