لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس خالد اسحاق نے تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے 150 کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیس فائل رجسٹرار کو بھجوا دی،عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ کو یکم جولائی کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اسی نوعیت کی درخواستوں پر جسٹس ساجد محمود سیٹھی سماعت کر رہے ہیں،ان درخواستوں کو سماعت کیلئیاسی بینچ کے روبرو مقرر کیا جائے۔