سابق چیف جسٹس مصطفی مغل کی بطور چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر تقرری کی منظوری

اسلام آباد(آئی این پی )سابق چیف جسٹس مصطفی مغل کی بطور چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر تقرری کی منظوری  دیدی گئی۔  ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین کشمیر کونسل نے تقرری کی سمری پر دستخط کردیئے ،سمری صدر آزادکشمیر کے دفتر کو ارسال کردی گئی ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے وزیراعظم کو 3نام بھجوائے گئے تھے۔