جسٹس غلام مصطفی 5 سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر مقرر

مظفرآباد(آئی این  پی )  آزاد جموں و کشمیر  حکومت نے چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل اور وزیرِاعظم پاکستان   شہباز شریف کی منظوری کے بعد ریٹائرڈ چیف جسٹس جسٹس غلام مصطفی مغل کو پانچ سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا  ۔وزارت قانون و انصاف و پارلیمانی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری صدر آزاد جموں و کشمیر کے حکم پر عمل میں لائی گئی، چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ گزشتہ سال 13 جنوری سے خالی تھا، جب سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس عبدالرشید سلہریا کی مدت مکمل ہوئی تھی۔