لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو عارضہ قلب کے باعث پی آئی سی منتقل کیا گیا اور انجیوپلاسٹی کرتے ہوئے سٹنٹ ڈال دیا گیا، ان کی حالت بہتر ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہناہے کہ خواجہ سعد رفیق کو ایک سٹنٹ ڈالا گیاہے اور ان کی طبیعت اب بہتر ہے ۔خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ دل کی دھڑکن زیادہ تیز ہو گئی تھی ، میں پی آئی سی میں دو دن رہاہوں، انجیوپلاسٹی گزشتہ شب کی گئی تاہم اب ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے ۔