بجلی ایک روپیہ 78پیسے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست جمع کرادی‘نیپرا میں26فروری کو سماعت ہوگی
اسلام آباد(آئی این پی )سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی سی پی اے) نے بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں بجلی کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جنوری میں بجلی کی فی یونٹ لاگت12 روپے17 پیسے فی یونٹ رہی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی منہگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔نیپرا 26 فروری کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی درخواست پر سماعت کرے گی۔