پاکستانی ٹیم نے تین وکٹو ں کے نقصان پر 200رنز کا ہدف دیا ‘ نمیبیا کی ٹیم 97 پر آئوٹ
جنوبی افریقہ نے 123رنز کا ہدف حاصل کر کے متحدہ عرب امارات کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
کولمبو‘دہلی(آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک )ٹی 20 ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سے میچز کھیلے گا، پاکستان کا نیوزی لینڈ سے میچ 21، انگلینڈ سے 24 اور سری لنکا سے 28 فروری کو ہوگا۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا کی ٹیم پاکستان کی طرف سے ملے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 97 پر بناکر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب اننگز کا آغاز کرنے والے صاحبزادہ فرحان آخری گیند تک کریز پر موجود رہے اور شاندار سنچری سکور کی۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے متحدہ عرب امارات کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔دہلی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے یو اے ای کی جانب سے دیا گیا 123 رنز کا ہدف 13 اعشاریہ 2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 122 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 123 رنز کا ہدف دیا تھا۔