فیفا ورلڈکپ، پرتگال نے کروشیا کو 1-2 سے شکست دیدی‘ پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

سپین نے آسٹریا کو 0-3سے شکست دی، سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کیخلاف0-1سے کامیابی حاصل کرلی 
ٹورنٹو،لاس اینجلس،وینکوور(سپورٹس ڈیسک ) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے رائو انڈ آف 32 میں پرتگال ،سپین اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت کرپری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے کروشیا کو سنسنی خیز میچ کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔پرتگال کی جانب سے گول رونالڈو اور ریموس نے کیے جبکہ کروشیا کی جانب سے گول پرچچ نے اسکور کیا۔پری کوارٹر فائنل میں اسپین اور پرتگال کا مقابلہ ہوگا۔ ادھر لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے شکست دی۔ ا س میچ میں مقابلہ یکطرفہ رہا جس میں اسپین کی ٹیم کا گیند پر قبضہ 65 فیصد رہا ، گیند زیادہ تر اپنے پاس رکھنے کے باوجود وہ حریف کے خلاف زیادہ گول اسکور نہ کرسکی۔آسٹریا کے خلاف اسپین کی اسکورنگ کا آغاز پہلے ہاف کے 36ویں منٹ میں ہوا جب اویار زبال نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی، وقفے پر مقابلہ ایک صفر تھا۔دوسرے ہاف میں بھی اسپینش ٹیم آسٹرین ٹیم کے گول پر مستقل حملہ آور رہی جس کے نتیجے میں 66ویں منٹ میں پیڈرو پورو نے ٹیم کیلئے دوسرا گول کردیا، کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے سے ایک منٹ قبل اویارزبال نے ٹیم کا تیسرا اور اپنا دوسرا گول اسکور کیا۔ اس طرح 0-3 کی فتح کے ساتھ اسپین نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اسپین کی ٹیم 2010 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلا ناک آئو ٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے