عمران خان کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت

عدالت نے بانی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر 6 فروری تک توسیع کر دی
اسلام آباد(آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی و دیگر 5 کیسز میں آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی و دیگر 5 کیسز کی سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر 6 فروری تک توسیع کر دی۔بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا، بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔