بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی فیملی کے شاندار گھر انٹیلیا کے بارے میں ایک دلچسپ پہلو سامنے آیا ہے۔
امبانی خاندان کا شمار ایشیا کے امیر ترین خاندانوں میں ہوتا ہے، اور ان کے عالیشان طرز زندگی اور کاروباری کامیابیوں کے بارے میں کئی بار میڈیا میں رپورٹیں آئی ہیں۔
امبانی خاندان کا گھر اور 27 ویں منزل کا انتخاب
امبانی خاندان کا گھر ممبئی کے کمبالہ ہل میں واقع ہے اور انٹیلیا بھارت کے سب سے مہنگے گھروں میں سے ایک ہے۔ اس شاندار عمارت میں کئی منزلیں ہیں، لیکن امبانی خاندان نے اپنی رہائش کے لئے صرف 27 ویں منزل کا انتخاب کیا۔
نیتا امبانی کا انکشاف
نیتا امبانی نے اپنے ایک انٹرویو میں اس راز سے پردہ اٹھایا اور بتایا کہ 27 ویں منزل کو رہائش کے لیے منتخب کرنے کا مقصد ہر کمرے میں قدرتی روشنی اور بہترین ہواداری کو یقینی بنانا تھا۔
خاندان کی رہائش
اس منزل پر صرف قریبی افراد کو داخلے کی اجازت ہے۔ اس منزل پر مکیش امبانی، نیتا امبانی اور ان کے بیٹے آکاش امبانی اور بہو شلوی میہتا اپنے بچوں پرتھوی آکاش امبانی اور ویدا آکاش امبانی کے ساتھ رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اننت امبانی اور ان کی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ بھی باقی خاندان کے ساتھ اسی منزل پر رہائش پذیر ہیں۔
عمارت کی خصوصیات
یہ 27 منزلہ عمارت 568 فٹ اونچی ہے اور 4 لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس کی تعمیر کی لاگت تقریباً 15000 کروڑ روپے تھی اور یہ 2008 میں شروع ہو کر 2010 میں مکمل ہوئی۔اس عمارت میں ایک خوبصورت باغیچہ، رقص اور یوگا کے سٹوڈیوز، اور ممبئی کی نمی سے بچنے کے لئے برف کا کمرہ بھی موجود ہے۔ عمارت کی دیکھ بھال کے لیے 600 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔