غربت کے ستائے باپ کی خودکشی

 شاہ پور میں 6 بچوں کے باپ نیگندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں ، جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا 
حجرہ شاہ مقیم (خصوصی رپورٹ)غربت سے تنگ اور گھریلو حالات پر دلبرداشتہ ہو کر6 بچوں کے باپ نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نواحی گا ئوں شاہ پور کے رہائشی نذیر نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے حالت غیر ہونے پر جنا ح ہسپتال لاہور لے جایا گیا جہاں دم توڑ گیا۔ متوفی بڑی مشکل سے گھریلو اخراجات پورے کر رہا تھا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔