بلدیاتی انتخابات میں تا خیر پنجاب حکومت سے جواب طلب

 قانون سازی کے متعدد مواقع دیئے ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اورسیکرٹری بلدیات کو 26 فروری کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، چیف سیکرٹری پنجاب اورسیکرٹری بلدیات پنجاب کو 26 فروری کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون سازی کے متعدد مواقع دیئے گئے، پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی مدت 31 دسمبر 2021 میں ختم ہوئی۔