اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظاماتپر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 10 نومبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد انہیں سکیورٹی پلان پربریفنگ دیں گے۔وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام انتخابی میٹریل کی خریداری سمیت تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے بھی تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ضروری انتظامات کے حوالے سے خطوط ارسال کئے جا چکے ہیں۔الیکشن کمیشن نے 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا شیڈول جاری کیا تھا، جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 20 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔