بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

ممبئی: بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق 19 دسمبر جمعہ کی صبح بھارتی سنگھ کو اسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جوڑے کے ہاں یہ دوسرا بچہ ہے، تاہم سوشل میڈیا پر ابھی تک والدین نے بیٹے کی آمد کی اطلاع نہیں دی۔اس وقت بھارتی سنگھ مشہور ککنگ شو "لافٹر شیف" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو بھارتی ٹیلی ویژن پر نشر ہوتا ہے۔واضح رہے کہ جوڑے کے پہلے بچے لکش سنگھ لمباچیا کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔