نواب یوسف تالپر کے انتقال پر بلاول بھٹو زرداری کا اظہارِ افسوس

نواب یوسف تالپر کے انتقال پر بلاول بھٹو زرداری کا اظہارِ افسوس

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپر انتقال کر گئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف تالپر پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔ انہوں نے ایم آر ڈی تحریک کے دوران بہادری سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور ہمیشہ جمہوری جدوجہد میں پیش پیش رہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مدبر، تجربہ کار اور دور اندیش سیاستدان تھے۔سابق وزیرِاعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف تالپر کی وفات پیپلز پارٹی اور جمہوری سیاست کے لیے بڑا نقصان ہے۔نواب یوسف تالپور متعدد بار قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اور وہ شہید بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔