لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ بھی میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد شہریوں نے سہولیات سے استفادہ کیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گذشتہ ہفتے میں 50 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس ،43 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر لائسنس،44ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔ گذشتہ ہفتے میں 1100 سے زائد شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے ۔