کوہاٹ: دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ

 ایک اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک، متعدد گرفتارکرلیے گئے  
کوہاٹ (آئی این پی )کوہاٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ۔پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔آر پی او کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ آر پی او نے بتایا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔