توصیف صبیح گوندل کو مراعات عہدہ ملنے سے تین ماہ پہلے سے دی گئیں‘تمام پروٹوکول بھی دیا گیا
لاہور(دانش منیر)محکمہ داخلہ پنجاب میں منظورو نظر افسر کو نوازنے کا انکشاف کسی بھی کیڈر سے تعلق نہ رکھنے والے عام سرکاری ملازم کو اہم عہدہ عطا کردیا ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے اپنے ہی ترجمان توصیف صبیح گوندل کو ڈپٹی سیکرٹری کا عہدہ دلوایا،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق توصیف صبیح گوندل ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے کی 8ماہ تنخواہ وصولنے میں مصروف ہیں محکمہ داخلہ پنجاب میں 13 جولائی 2024 کو تعینات ہونے والے ترجمان توصیف صبیح گونڈل کو ڈپٹی سیکرٹری کا عہدہ دے دیا ،دستاویز کے مطابق نہ صرف عہدہ دیا بلکہ مراعات بھی عہدے دینے کے تین ماہ پہلے سے عنایت کیں،2 اکتوبر2024 کو ملنے والے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے کی مراعات 12 جولائی سے ہی مقرر کیں اور تمام تر پروٹوکولز بھی ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے کے عنایت کردیے،جبکہ ڈپٹی سیکرٹری کا عہدہ پانے والے توصیف صبیح گوندل محکمہ اطلاعات عامہ کا ملازم ہے،رابطہ کرنے پر سیکرٹری داخلہ پنجاب کا پبلک نیوز کو جواب دیتے ہوئے کہا توصیف صبیح گوندل کو ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے کی مراعات کے حصول کے لیے عہدہ دیا گیا