شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا جیل سے خط

شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا جیل سے خط

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے مشترکہ خط جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ اس وقت تمام کام چھوڑ کر سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔

خط کے مطابق ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے اور حالیہ سیلاب نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ پنجاب کے 25 اضلاع سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور متاثرہ آبادی 25 سے 30 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ صرف 60 سے 70 ہزار افراد کو محفوظ مقام تک منتقل کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انسانی جانیں، مال مویشی اور فصلیں بری طرح متاثر ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں گندم کی قیمت دگنی ہو گئی ہے۔خط میں مزید کہا گیا کہ بھارت کی جارحیت کے پیش نظر وفاقی سطح پر کوئی موثر کارروائی نہ کرنا جیتی جنگ ہارنے کے مترادف ہے، اور عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں سب سے پہلے سیلاب زدگان کی مدد کو ترجیح دی جائے۔