اطمینان ہے کہ پاکستان کا دفاع طاقتور ہے، مولانا فضل الرحمان

اطمینان ہے کہ پاکستان کا دفاع طاقتور ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان میں مسلمانوں اور پاکستان کے مخالف کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہادری سے بھارت کی جارحیت کا جواب دیا ہے اور ملکی دفاع ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے طاقتور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں باپردہ خواتین کے حجاب کو نوچا گیا اور ہندوتوا کے نام پر سیاست کرنے والے عناصر جنم لیتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے پاکستان میں اپوزیشن کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کی اور کہا کہ پی ٹی آئی بڑی اپوزیشن ہے اور اپنی حکمت عملی بناتی ہے، تاہم پوری اپوزیشن کو ایک صف پر ہونا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔ انہوں نے تجویز دی کہ پہلے ایجنڈے پر اتفاق کیا جائے اور پھر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے تاکہ متنازع ایجنڈے کی وجہ سے کانفرنس سبوتاژ نہ ہو۔