ملزم حمزہ ولد حیدر کو تیموریہ تھانے کی حدود میں سڑک پر سرے عام نازیبا حرکات کرنے کے واقعے کے بعد گرفتار کیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
گرفتار ملزم ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کا بیٹا ہے۔ایس ایچ او گلبرگ، زاہد لودھی کے مطابق، ملزم کی ویڈیو میں نظر آنے والی موٹر سائیکل بھی پولیس نے برآمد کر لی ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔حمزہ نے ویڈیو بیان میں شہریوں اور پولیس سے معافی مانگی اور بتایا کہ وہ بی اے کا طالب علم ہے۔ پولیس کی کارروائی کے بعد ملزم قانون کی گرفت میں آ گیا اور اس کے خلاف ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔یہ واقعہ شہریوں کی جانب سے پولیس کو آگاہ کرنے اور وائرل ویڈیو کے ذریعے سامنے آنے کے بعد ہوا، جس سے فوری کارروائی ممکن ہوئی۔