ایلون مسک: مریخ مستقبل میں سرسبز اور قابل رہائش ہو سکتا ہے

ایلون مسک: مریخ مستقبل میں سرسبز اور قابل رہائش ہو سکتا ہے

ایلون مسک، اسپیس ایکس کے مالک، نے ایکس (ٹوئٹر) پر ریپلائی کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں مریخ بھی زندگی کے قابل اور سرسبز ہو سکتا ہے۔

 ایک پوسٹ میں مریخ کی خیالی ویڈیو بھی دکھائی گئی تھی جس میں سرخ سیارہ سبز و شاداب نظر آ رہا تھا۔مسک کے مطابق اسپیس ایکس 2026 میں بغیر انسانوں کے 5 اسٹار شپ مشنز مریخ پر بھیجے گا، اور کامیاب لینڈنگ کے بعد انسان بردار مشنز روانہ کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مریخ اور زمین کے قریب آنے کے ہر 2 سالہ مرحلے کے مطابق مشنز بھیجے جائیں گے اور بتدریج ہزاروں اسٹار شپس مریخ پر پہنچیں گی۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ مریخ پر پہنچنا ان کا پرانا خواب ہے اور انسانی تہذیب کو دیگر سیاروں تک لے جانا مستقبل کی ضرورت ہے تاکہ اگر زمین رہائش کے قابل نہ رہی تو انسان نئے گھر کی جانب جا سکیں۔