ٹک ٹاکر کشف انصاری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

ٹک ٹاکر کشف انصاری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

ٹک ٹاکر کشف انصاری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

کشف انصاری نے انسٹاگرام پر نومولود کی آمد کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بار پھر بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔ دوسرے بیٹے کی پیدائش پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔مداحوں نے نومولود کی صحت، درازیٔ عمر اور خوشیوں بھری زندگی کے لیے دعائیں کرتے ہوئے کشف انصاری اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا صارفین نے امید ظاہر کی کہ کشف انصاری جلد اپنے ننھے بیٹے کی مزید تصاویر اور جھلکیاں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گی۔