سعودی عرب میں صنعتی شعبے کے غیر ملکی کارکنوں کی اقامہ فیس ختم

سعودی عرب میں صنعتی شعبے کے غیر ملکی کارکنوں کی اقامہ فیس ختم

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں سعودی کابینہ نے صنعتی شعبے میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں کی اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کی سفارش پر کیا گیا اور اس کا مقصد سعودی صنعتی شعبے کو مضبوط بنانا اور بین الاقوامی سطح پر اس کی مسابقت کو فروغ دینا ہے۔سعودی ولی عہد کے اس اقدام کو وژن 2030 کے اہداف کے حصول کی جانب ایک اسٹریٹجک قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایک مضبوط، لچکدار اور مسابقتی صنعتی معیشت کی تشکیل ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام قومی آمدنی کے ذرائع میں تیل پر انحصار کم کرنے اور صنعتی معیشت کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ستون ثابت ہوگا۔