سعودی اقامہ کی میعاد چیک کرنے کا آسان طریقہ — آن لائن سروسز کی مکمل رہنمائی

سعودی اقامہ کی میعاد چیک کرنے کا آسان طریقہ — آن لائن سروسز کی مکمل رہنمائی

سعودی عرب میں پاکستانی شہریوں سمیت غیرملکی رہائشی اپنے رہائشی اجازت نامے (اقامہ) کی حیثیت کو آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے جانچ سکتے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ اقامہ جاری کرنے کا مجاز ادارہ ہے، جو سعودی عرب میں رہائش کا ایک لازمی دستاویز ہے۔ اقامہ ملازمت، سرکاری خدمات حاصل کرنے، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر اہم امور کے لیے ضروری ہے۔ تارکین وطن کو اپنی اقامہ کی حیثیت کو اپ ڈیٹ رکھنا ضروری ہے تاکہ انہیں قانونی کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔رہائشی اپنے اقامہ کی میعاد کی جانچ پڑتال کے لیے تین طریقوں سے آن لائن خدمات استعمال کرسکتے ہیں:تارکین وطن وزارت لیبر کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اقامہ کی حیثیت چیک کر سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں اقامہ نمبر اور تاریخ پیدائش کی معلومات فراہم کرنی ہوتی ہیں۔
سعودی حکومت کی "ابشر" ایپ کا استعمال بھی ممکن ہے۔ اس ایپ پر لاگ ان کرکے "استفسار اقامہ کی میعاد ختم ہونے والی خدمت" کو منتخب کر کے صارفین اپنی اقامہ کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔جنہیں آن لائن اقامہ کی تجدید چیک کرنے میں مشکل پیش آئے، وہ قریبی پاسپورٹ آفس جا کر اپنی اقامہ کی حیثیت چیک کر سکتے ہیں۔یہ اقدامات سعودی عرب میں رہائشیوں کے لیے اپنی قانونی حیثیت کو برقرار رکھنے اور کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچنے کے لیے ضروری ہیں۔