لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے صوبے میں پہلی بار منشیات کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دیدی۔حکام کے مطابق پنجاب کا ئونٹر نارکوٹکس فورس کے مقدمات کے فوری فیصلے ممکن ہوں گے ، سیشن ججز اور مجسٹریٹس کو خصوصی عدالتوں کے اختیارات بھی دیدئیے جائیں گے۔حکام کے مطابق خصوصی عدالتوں کے قیام کا مقصد منشیات کے کیسز کے برسوں تک زیر التوا رہنے کا سلسلہ ختم کرنا اور انصاف کی فراہمی کو تیز کرنا ہے ،ہائیکورٹ سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔