جانوروں پر تشدد، قبضے اور دیگر جرائم پر کارروائی کیلئے خصوصی عدالتیں بنانے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے صوبے میں جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضے سمیت دیگر جرائم پر قانونی کارروائی کے لیے الگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون کی منظوری دے دی، مجوزہ قانون کے مطابق جنگلی جانوروں سے متعلق جرائم کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا