حساس مقامات پر چیکنگ کو مزید مؤثر بنانے کا حکم

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیااس موقع پر ڈی ایس پی سکیورٹی محمد خالد نے ڈی آئی جی کو مجموعی سکیورٹی صورتحال، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں اور حفاظتی اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے ہدایت کی کہ حساس مقامات پر چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائیسکیورٹی اہلکار ہر وقت الرٹ رہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائیاس موقع پر ڈی آئی جی ایس پی یو نے بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اہم اور حساس اداروں کی سکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے سکیورٹی اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لیے مستعدی اور پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی پر زور دیا