لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور کی مقامی عدالت نیسابق ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس کی مدعیہ کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں گرفتار ملزم عثمان حیدر کیجسمانی ریمانڈ میں 4روز کی توسیع کردی۔ کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ علی اکبر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کیبعد پولیس نے ملزم کو عدالت پیش کیا۔ملزم کا چہرہ ڈھانپ کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ، پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش درکار ہے ملزم کا گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ملزم کے وکیل نے الزامات کی مخالفت کی اور ملزم کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی۔