پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور مارکیٹ میں واضح تیزی دیکھی گئی۔
بازارِ حصص میں KSE-100 Index 1.61 فیصد اضافے کے ساتھ 2646 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 67 ہزار 389 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔عالمی اور علاقائی سطح پر بھی اسی طرح کا مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں بہتری آئی۔ جنوبی کوریا کا KOSPI Index 7.85 فیصد کے بڑے اضافے کے ساتھ سر فہرست رہا۔ چین کا Shanghai Composite Index 1.27 فیصد اور ہانگ کانگ کا Hang Seng Index 0.74 فیصد اوپر بند ہوا۔بھارت کی مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھی گئی، جہاں Nifty 50 Index میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم جاپان کی مارکیٹ آج بند رہی۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی معمولی بہتری سامنے آئی ہے۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 3 پیسے کمی کے بعد 278.72 روپے ہو گئی، جبکہ گزشتہ روز یہ 278.75 روپے پر بند ہوا تھا۔