وزیراعظم کی ہڑتالی ڈاکٹروں کو مریضوں کو بے یارو مددگار نہ چھوڑنے کی وارننگ
لندن (آئی این پی )انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث کچھ اسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس بھی عارضی طور پر بند ہوگئے۔انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی 5 روزہ ہڑتال دو سرے ا روز میں داخل ہوگئی ، ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث غیر ہنگامی سروسز متاثر ہوئی ہیں جب کہ کچھ اسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس بھی عارضی طور پر بند ہوگئے۔اس کے علاوہ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے فلو کی شدید لہر کے باعث اسپتالوں پر دبا بڑھ گیا ہے اور مریضوں کو بھی مشکلات کا سامناہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز کی ہڑتال کے سبب تقریبا 70 ہزار آپریشنز اور اپائنٹمنٹس ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔ادھر وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو مریضوں کو بے یارو مددگار نہ چھوڑنے کی وارننگ دے دی۔