برطانیہ: نئی حکومتی پیشکش کے بعد ڈاکٹروں کی ہڑتال ملتوی ہونے کا امکان

لندن (آئی این پی )برطانوی حکومت کی جانب سے برٹش میڈیکل ایسوی ایشن کو نئے معاہدے کی پیشکش کے بعد ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی 17 دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ ہڑتال کے ملتوی ہونے کا امکان روشن ہوگیا۔یونین نے حکومتی پیشکش کو اراکین کے سامنے رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جس میں اسپیشلسٹ ٹریننگ پوسٹ کو بڑھانے اور ڈاکٹروں کے امتحانات کی فیس دینے کی پیشکش کی گئی ہے