چین کا تجارتی سرپلس عالمگیر صنعتی تقسیم کار کا قدرتی نتیجہ ہے، رپورٹ
بیجنگ(یواین پی)امریکی سیکٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا کہ ''دنیا دس کھرب ڈالر کے تجارتی سرپلس والے چین کو برداشت نہیں کر سکتی''۔ اس طرح کے بیانات بظاہر عالمی اقتصادی عدم توازن کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے نظر آتے ہیں، لیکن درحقیقت یہ بنیادی اقتصادی سمجھ سے عاری اور منطقی تضادات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اگر ہم سیاسی تعصب کو ترک کر کے عالمی تجارت کی نوعیت، چین کے تجارتی سرپلس کی ساخت اور امریکی معیشت کے ڈھانچے پر نظر ڈالیں، تو واضح طور پر سمجھ سکتے ہیں کہ صرف چین کے تجارتی سرپلس کو نشانہ بنانا نہ صرف پیچیدہ اقتصادی حقیقت کی غلط تشریح ہے، بلکہ عالمگیریت کے دور میں تعاون اور باہمی فائدے کی روح سے بھی انحراف ہے