4سال میں تجارتی سرپلس 14ارب44کروڑ ڈالر پاکستان کیلئے امریکہ سب سے بڑا برآمدی ملک بن گیا

 امریکہ کے لئے  4 سال میں پاکستانی برآمدات 23 ارب 24 کروڑ ڈالرز رہیں ‘ پاکستانی درآمدات 8 ارب 80 کروڑ ڈالرز رہیں:ذرائع وزارت تجارت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت تجارت کے ذرائع نے کہا ہے  پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک بن گیا، پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 سال میں 14 ارب 44 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق امریکا کے لیے 4 سال میں پاکستانی برآمدات 23 ارب 24 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ پاکستانی درآمدات 8 ارب 80 کروڑ ڈالرز رہیں۔گزشتہ مالی سال پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 ارب 9 کروڑ ڈالرز تھا، مالی سال 25-2024ء￿  میں امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 5 ارب 84 کروڑ ڈالرز تھیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال امریکا سے درآمدات کا حجم ایک ارب 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا۔ 24-2023ء￿  میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 ارب 2 کروڑ ڈالرز تھا جبکہ پاکستانی برآمدات کا حجم 5 ارب 29 کروڑ ڈالرز تھا۔پاکستان نے 24-2023ء￿  میں امریکا سے ایک ارب 26 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی تھیں، سال 23-2022ء￿  میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 3 ارب 25 کروڑ ڈالرز تھا۔امریکا کے لیے 23-2022ء￿  میں پاکستانی برآمدات 5 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ پاکستان نے 2 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی درآمدات کی تھیں۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مالی سال22-2021ء￿  میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 3 ارب 7 کروڑ ڈالرز تھا جبکہ پاکستانی برآمدات کا حجم 6 ارب 83 کروڑ ڈالرز تھا اور امریکا سے پاکستانی درآمدات کا حجم 3 ارب 76 کروڑ ڈالرز تھا۔