راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے قانونی تشریح کا مقدمہ جج جسٹس منصور علی شاہ کے ریگلولر بینچ میں فکس کرنے پر وضاحت طلب کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار ا?فس نے جسٹس منصور شاہ کے ریگولر بینچ میں قانونی تشریح کا مقدمہ فکس کرنے پر استفسار کرتے ہوئے فکسر برانچ کے افسروں کو نوٹس جاری کر کے 7 روز میں وضاحت طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ آئینی بینچ کا مقدمہ جسٹس منصور ریگولر بینچ میں کیسے لگ گیا، اس پر افسر وضاحتی جواب جمع کرائیں۔